راز کھولے تو عمران منہ نہیں چھپا سکیں گے: عون چودھری

اسلام آباد(بیورورپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عون چودھری نے عمران خان کے بشریٰ بی بی کا چہرہ نہ دیکھنے کے دعوے کو صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا، عون چودھری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ، میرا فرض ہے کہ میں سچ سامنے لاوں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بارے ملے اور دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا بھی تھا، بشریٰ بی بی قرآن پرحلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کونکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کےلئے لیکر جاتا رہا،گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کاشکر ہے کہ انکو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔