اسلام آباد ،جنیوا( بیورورپورٹ،مشرق نیوز) پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دےدی اور یونیسکو (اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، علم و ثقافت) کے ایگزیکٹو بورڈ کا ممبر اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہوگیا،نومبر2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان 2023 سے 2027 کی مدت کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبر کے طورپردوبارہ منتخب ہوگیا،15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے تھے اس کے علاوہ پاکستان نے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے بھارت کو شکست دی،وائس چیئرمین کیلئے 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 اور بھارت نے18 ووٹ حاصل کیے، کامیابی ملک کیلئے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پربہت بڑی کامیابی ہے،پاکستان کے پاس 2023 سے 2025 تک یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرمین شپ رہے گی، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتا ہے جبکہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے راہیں مزید ہموار ہوگئیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق ہوگیا، اس حوالے سے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے خلیج تعاون کونسل کے ترجمان سے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا خلیج تعاون کونسل کےساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام کررہے ہیں،نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہوگیا، پاکستان اورخلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیرالتوا تھا،انہوں نے کہا منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلاتجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔
بھارتی سازشیں ملیا میٹ،پاکستان یونیسکو ایگریکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب



















