نیویارک(بیورورپورٹ)انتہائی متنازع امریکی سفارتکار و سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر چل بسے،عمر 100برس تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق انتقال ریاست کنکٹی کٹ کی رہائش گاہ پر ہوا، ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے،100 برس کی عمر میں بھی وائٹ ہاو¿س کی میٹنگز میں شریک ہوتے رہے ،کئی کتابیں لکھیں ،سفارت کاری اور قیادت پر غیر معمولی امور زیر بحث لائے گئے ،ہنری کسنجر 1970 میں صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے۔
ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکہ ،روس کے درمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے پربات چیت ممکن ہوئی ،اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات میں پیش پیش رہے،پیرس امن معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا ،طویل عرصے سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ نہ ہونے کے باوجود پالیسی پر کسی نہ کسی طرح اپنے نقوش رکھتے تھے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کر گئے


















