آئندہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا،آرمی چیف کی بچی کو یقین دہانی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)آرمی چیف سے شہید سپاہی کی بیٹی نے وڈیرے کےخلاف شکایت کردی،ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں موجود شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سے کہا ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ گھر کی طرف کر دیتا ہے، آرمی چیف نے بچی سے کہا پریشان نہ ہوں، آئندہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑےگا۔

آرمی چیف نے سٹاف کو بھی ہدایت دی وڈیرے کو میسیج کردیں آئندہ ایسا نہ کرے ورنہ تمہارا پانی کہیں اور پہنچ جائے گا۔