نارنگ منڈی:ریلوے لائنوں سے نٹ بولٹ چوری، ریلوے انتظامیہ لاعلم

نارنگ منڈی(وقاص علی )نارنگ منڈی میں ریلوے لائنوں سے نٹ بولٹ چوری ریلوے انتظامیہ لاعلم کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

نارنگ منڈی سے نارووال اور لاہور کی جانب سے ریلوے لائنوں کو جوڑنے کیلئے نٹ بولٹ لگائے جاتے ہیں جو اکثر مقامات پر چوری ہوچکے ہیں جس سے کسی بھی قسم کے ٹرین حادثے کاخطرہ پیدا ہورہاہے ریلوے انتظامیہ غفلت اور سستی کامظاہرہ کررہی ہے ممکنہ طور پر یہ نشیﺅں کی کارستانی معلوم ہوتی ہے۔

اترے ہوئے نٹ بولٹس کی جگہ پر نئے نٹ بولٹس نہ لگائے گئے تو کوئی بھی بڑا حادثہ جنم لے سکتا ہے شہریوں نے نگران وفاقی وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔