کویت سٹی(مشرق نیوز)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی۔
عبوری وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک فاروق و دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا،ملاقات میں پاکستان ،کویت کے دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال



















