ضمانت منظور،ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کوگرفتار کرنے سے روکدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)2مقدمات میں ضمانت منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روکدیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کو منظور کیا،عدالت نے شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکدیا اور شیر افضل مروت کو 15 روز میں ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔