کرپشن کیس،پرویزالٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی

لاہور(کورٹ رپورٹر)گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس،پرویزالٰہی کے شریک ملزم اشفاق چودھری نے پلی بارگین کرلی۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے درخواست پرسماعت کی،نیب لاہور نے کہا ملزم اشفاق چودھری سابق ایس ڈی اوتھا،گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی رقم ملزم کے ذاتی اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی،نیب نے ملزم اشفاق چودھری کی 5کروڑ کی پلی بارگین درخواست دی جسے عدالت نے منظورکرلیاعدالت نے تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کیا اورملزم کو رہا کرنے حکم دیدیا،ملزم اشفاق چودھری 3اقساط میں نیب کورقم فراہم کرےگا۔