دوحہ (مشر ق نیوز) قطر کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد محمد الانصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے لکھا کہ ثالثی کے ایک حصے کے طور پر، غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کیلئے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
قطرکی غزہ جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کی تصدیق


















