کاہنہ (ملک اسلم) ڈی ڈی او ایچ کی تعیناتی کے بعد نشتر ٹاون میں عطائیت پروان چڑھنا شروع ہو گئی،صواآصل،کاہنہ،نشتر ٹاون اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، لوگ علاج کرانے کے چکر میں موت کے منہ میں جانے لگے، گلی محلوں میں ان ڈاکٹروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،کئی کلینک مالکان نے لائسنس کرایہ پر حاصل کئے ہوئے ہیں جو لائسنس ہولڈروں کو ماہانہ رقم ادا کرتے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ٹاون ڈی ڈی او ایچ مشتاق گل کی طرف سے ماہانہ تین ہزار سے پانچ ہزار اور سیل کلینک کو ڈی سیل کرنے کے ایک لاکھ ریٹ مقررکر دیا گیا ہے ،مال میں مگن افسر نے قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دے دی اور ڈینگی ملازمین کو عطائیوں کے پیچھے لگا کرڈی ڈی او ایچ نشتر ٹاون دن رات مال بنانے میں مگن ہو گیا۔تفصیلات کیمطابق ہر روز عطائی کلینکوں کو سیل اور ڈی سیل کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔منتھلیاں بحال ہوتے ہی نشتر ٹاون ہیلتھ انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر لی۔ عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔موقف کے لیے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرناصرجمال کو متعدد مرتبہ کال کی گئی مگر انہوں نے رسیو نا کی۔
کاہنہ:نشتر ٹاﺅن میں عطائیوں کے ڈیرے،لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

















