اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کسی قسم کی کمی نہیں،گندم کے مجموعی ذخائر 72 لاکھ 13 ہزار 884 میٹرک ٹن ہیں، درآمد شدہ گندم کے پرائیویٹ سٹاک 10 لاکھ 33 ہزار 845 میٹرک ٹن ہیں۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں ہے، شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں پاکستان دودھ کی پیداوار میں چوتھے نمبر پر ہے،حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار پر قابو پالیا ، سٹیٹ بینک ایکسچینج کمپنیوں میں بڑی اصلاحات کی طرف جا رہا ہے، توقع ہے آئی ایم ایف جائزہ کے بعد دوسری قسط ملے گی تو روپے کی قدر میں مزید بہتری آئے گی۔
آئی ایم ایف قسط ملنے سے روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی،مرتضیٰ سولنگی

















