اسلام آباد(بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم کوبیان ریکارڈ کرانے کیلئے 29 نومبرکو طلب کیا،کمیشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، واضح رہے فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے، اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک منصب پر فائر رہے۔
دریں اثنا 2017 میں راولپنڈی پولیس کے سربراہ اسرارعباسی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
فیض آباد انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا


















