اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کی تعیناتی3سال کیلئے کی گئی،جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے،ذرائع کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ٹو کےلئے نیا کمرہ عدالت تیار کرلیا گیا۔
جسٹس ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم کے کیسز دیکھیں گے۔
عمران کو سزا سنانے والے ہمایوں دلاورسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات



















