مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت دے دی،جج نے مریم اورنگزیب کو 9دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔