اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ نہ چھوڑتا، مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا نواز دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا،اتحادی حکومت کے دور میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا ،نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا،مشکل فیصلے میںنواز شریف کےساتھ تھا،اسحاق ڈار نے کہا5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، دھماکوں سے دشمن کو پتہ چل گیا پنگا لیں گے تو کاو¿نٹر اٹیک ہوسکتا ہے،دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے تمام مسائل گفتگو سے حل کرنے کا اعلان کیا، 1998 میں پابندیاں تھیں، نواز شریف نے جرات کا مظاہرہ کیا،بھارتی وزیراعظم چل کر آئے۔
سابق وزیرخزانہ نے کہاپاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ ملک نہ چھوڑتا، ملکی زرمبادلہ ذخائر محدود ہیں،ڈی ویلیوایشن کا مسئلہ بڑا سیریس ہے ، بلیم گیم میں نہیں جانا چاہتے،بغیرتصدیق کے جھوٹ بول دیا جاتا ہے،ہروقت ٹی وی پر بیٹھنے والے آج غائب ہیں۔
ڈی ویلیوایشن کا مسئلہ بڑا سیریس ، بلیم گیم میں نہیں جانا چاہتے،اسحاق ڈار


















