کوئٹہ( بیورورپورٹ) وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے ملک دشمن عناصر کےخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ،عادل راجہ اور حیدر مہدی اب پاک فوج کا نام استعمال نہیں کرسکتے ،دونوں کےخلاف کارروائی اس عزم کا اظہار ہے غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھ میں کھیلنے والے دنیا کے کسی بھی ہو نے میں ہو ںاحتساب ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
جان اچکزئی نے کہا عادل راجہ اور حیدر مہدی ”را“کے ایجنٹ ہیں،کینیڈا ،برطانیہ کارروائی کریں، دونوں کو انٹرل پول کے ذریعے لانے کی کوشش کر یں گے۔
صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا پاک فوج نے ملک میںامن قائم کرنے کےلئے بے پناہ قربانیاں دیں ،پاکستان میں ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم کریں گے،افغانستان میں دہشتگردوں کو تحفظ ملنا دنیا کیلئے تشویشناک ہے ،مارچ تک تمام غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجیں گے۔
ہر صور ت ریاستی رٹ قائم کریں گے،بلوچستان حکومت

















