رائیونڈ(نزیرالحسن میو) رائےونڈ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں چلنے والے سینکڑوں چنگ چی رکشے کم عمر ڈرائیورز چلاتے ہیں جو اصل میں حادثات کا سبب بنتے ہیں ٹریفک پولیس نے انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ کم عمر موٹر سائیکل سوار طلباءکے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ٹریفک پولیس کے اس دوہرے معیار پر طلباءکا کہنا ہے ہم مجبوری کی حالت میں موٹرسائیکل پر سکول جاتے ہیں ۔
شہر بھر میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار ہے ٹریفک پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی وہ اس لئے کہ وہ رکشہ ڈرائیوروں سے منتھلی لیتی ہے طلباءکے والدین کا کہنا ہے رائےونڈ شہر میں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے جگہ جگہ رکشوں کے غیر قانونی اڈے قائم ہو چکے ہیں وارڈن اپنے اعلیٰ افسران کے آنے پر رکشوں کو ریلوے گراﺅنڈ کھڑا کر دیتے ہیں ان کے جانے کے بعد پھر انہیں جگہ جگہ کھڑا کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے موٹرسائیکل رکشہ جات کے خلاف بھر پور کریک ڈاو¿ن کیا جائے اور شہر میں موجود درجنوں ناجائز رکشہ سٹینڈز کے خلاف کارروائی کی جائے۔
رائیونڈ پولیس کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں

















