محکمہ ایکسائز ضلع اوکاڑہ میں ٹاﺅٹ مافیا کا راج، کرپشن کے جدید طریقے متعارف

اوکاڑہ( رپورٹ اسرار بیگ) محکمہ ایکسائز ضلع اوکاڑہ میں کرپشن کے جدید طریقے اہلکاروں نے من پسند ریٹ بڑھادیئے۔ ٹاﺅٹ مافیا کا راج EDOکو بدنام کرنے کی سازشیں تیار۔ رشوت خوری پر عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس ضلع اوکاڑہ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر کرپشن کا نیا طریقہ ایجاد کرکے متعارف ہورہا ہے۔ہر برانچ کے علاوہ کمپیوٹر برانچ میں تعینات عملہ منہ مانگی رشوت نہ دینے پر اعتراض لگا کر فائلوں کو واپس بھجوا رہا ہے۔ منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف آج تک کسی اہلکار ، کسی ٹیم یا کسی آفیسر نے کارروائی کرنے کی جرات ہی نہیں کی۔ منشیات کی روک تھام کے لیے اس محکمے کے ذمہ داروں نے سدابہار لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کا منشیات کے خلاف کارروائی نہ کرنا سرپرستی کے زمرے میں آتا ہے۔ متاثرہ سائلوں کی کثیرتعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایکسائز کی کرپشن کی شکایات کے بعد ETOکا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو ان کا فون بند جارہا تھا۔