حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا

غزہ(مشرق نیوز)حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔

اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے بیان میں کہا اسرائیل نے معاہدے کی بہت خلاف ورزیاں کیں، امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی شرائط پرعمل نہیں کیا، اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کےلئے طے شدہ معیار پر بھی عمل نہیں کیا۔

طاہر النونو کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سے زائد مقامات پر فائرنگ کی، قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد شہید ہوگئے،اب بھی معاہدے کی شرائط پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل،اقوام متحدہ کوپیغام دے رہے ہیں کوئی بھی عذر ناقابل قبول ہے، ثالث کے کردار کےلئے تیار ہیں۔