لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت نے پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے بلڈنگ مالکان کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے اتھارٹی کا اجلاس ہواجس میں صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹریز ہاو¿سنگ، خزانہ، بلدیات، تعمیرات و مواصلات اور ایل ڈی اے اتھارٹی کے بورڈ اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پارکنگ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں پر ڈی سی پراپرٹی ریٹ کے 0.5 فیصد جرمانہ ہوگا، مقررہ مدت کے اندر پارکنگ نہ کھولنے والے بلڈنگ مالکان کو 10ہزار روپے فی کنال جرمانہ ہوگا،نگران وزیراعلیٰ نے پارکنگ ایگریمنٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ قواعد وضوابط میں ترامیم کی منظوری بھی دےدی،اجلاس کے دوران لاہور میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے 7 چوراہوں پر یوٹرنز اور سلپ روڈز بنانے کی اصولی منظوری بھی دی گئی دوسری جانب پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بڑے ہسپتالوں کے مجموعی طورپر70لاکھ مربع فٹ ایریاکی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتالوں نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں مسلسل3 گھنٹے طویل اجلاس میں اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا، اجلاس میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت عوام کی سہولت کیلئے جاری 43 ترجیحی منصوبوں پرہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہورکے گنگارام ہسپتال،میو ہسپتال،جنرل ہسپتال،چلڈرن ہسپتال،سروسز ہسپتال،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کومزید تیز کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا ملتان کے چلڈرن ہسپتال، نشتر ہسپتال،نشتر ٹو،راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال،بے نظیر بھٹو ہسپتال، فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال، ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، 16برس سے تعطل کا شکارفاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزجوبلی ٹا¶ن کوفنکشنل کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ نے راوی پر نئے پل کی تعمیر کا کام جنوری تک مکمل اور امامیہ کالونی فلائی اوور اورعبداللہ پور فیصل آباد فلائی اوورسے متعلقہ امور کو جلد طے کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے کہا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملحقہ اراضی پر فی الفورسرائے کی تعمیر شروع کی جائے،وزیراعلیٰ کوڈر¶ن فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر ہونے والی ریئل ٹائم مانٹیرنگ سے آگا ہ کیاگیا۔
پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے بلڈنگ مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

















