رانا حماد افضل ساہیوال آرٹس کونسل کی بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر نامزد

ساہیوال(ارشد فرےدی سے)پنجاب کونسل آف آرٹس لاہور نے ساہیوال آرٹس کونسل کی بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کا صدر رانا حماد افضل کو نامزد کر دیا۔صدر پریس،چئیرمین پریس کلب سمیت ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

نو منتخب صدر رانا حماد افضل نے پنجاب یونیورسٹی سے کمیونیکیشن سڈیز،فلم سڈیز اور پولیٹکل سائنس میں ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ رانا حماد افضل مختلف آرٹس کونسل،کالجز،یونیورسٹٹیز اوپن ایئر تھیٹر اور خاص طور پر پنجابی زبان اور پنجاب کے روایتی تھیٹر کے فروغ کے لیے بطور رائٹر،ڈائریکٹر اور ایکٹر نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔بھگت سنگھ دلا بھٹی اور رائے احمد خان کھرل جیسے تاریخ ساز کردار ادا کرنے والے آرٹ سے محبت کے داعی رانا حماد افضل آجکل صحافی کے طور پر نجی چینل سے منسلک ہیں۔

ساہیوال کی ادبی سیاسی سماجی،صدر پریس کلب،چیئرمین پریس کلب اور کاروباری حلقے نے اس تعیناتی کو ساہیوال میں آرٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ آرٹ کونسل کی نئی منیجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی سے امید ظاہر کی ہے کہ سب ممبرز آرٹس کونسل کی بہتری کے لیے اپنا رول احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

رانا حماد افضل نے کہا کہ کمیٹی آرٹس کونسل کی بہتری کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور عوام کو بہترین مثبت تفریح فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے صدر رانا حماد افضل اور مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے پنجاب کونسل آف آرٹس کا ان پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈویژنل ڈائریکٹر آرٹس کونسل بطور سیکریٹری، سی ای او ایجوکیشن، ڈویژنل انفارمیشن آفیسر، وارث انصاری، ڈاکٹر افتخار شفیع، رامیش منہاس، فاطمہ حسین، وحدت رمیض اور ڈاکٹر حنا جمشید شامل ہیں۔