ساہیوال (بےورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا ہے کہ 27نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کے قطرے پلانے کو سو فیصد یقینی بنایا جائے جس کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر قومی جذبے کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ عمر بھر کی معذوری کے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منٹگمری ہال میں 7 2 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہنے والی 5روزہ پولیو مہم کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد طاہر چوہدری سمیت پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنیوالے عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ نئے یوسی ایم اوز کی مانیٹرنگ پر فوکس کیا جائے اور شہر کے داخلی راستوں پر تعینات ٹرانزٹ ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر چوہدری نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں پانچ سال سے کم عمر کے524222بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 2086موبائل ٹیمیں، 126فکسڈٹیمیں اور 90ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ377ایریا انچارج اور 89 یونین کونسل مینجمنٹ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے سلسلہ میں ٹیموں کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر ساہےوال اکرام الحق کی زےر صدارت منٹگمری ہال مےں سپےشل پرائس مجسٹرےٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس مےںاےڈےشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اےنڈ پلاننگ ےاسر فرےد، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اعتزاز اسلم مارتھ، اے ڈی سی جنرل سےد عثمان منےر بخاری ، اے سی ساہےوال عظمان چوہدری اور ضلع بھر کے پرائس مجسٹرےٹس نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائرےکٹرزراعت رانا مقصود احمد کے انتقال پر تعزےت کا اظہار کےا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ رانا مقصود احمد انتہائی محنتی اور ذمہ دار آفےسر تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ تمام پرائس مجسٹرےٹس روزانہ کی بنےاد پر انسپکشنز کی تعداد بڑھائےں اور کارکردگی بہتر کرےں۔ انہوں نے کہا کہ اشےاءخوردونوش کی مقررہ قےمت پر فراہمی ےقےنی بنانے کے حوالے سے کسی قسم کی سستی ےا کوتاہی کو برداشت نہےں کےا جائیگا۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے مےرج ہالز کے خلاف بلا تعطل کاروائےاں جاری رکھی جائےں اور پہلی دفعہ خلاف ورزی پر 50ہزار، دوسری دفعہ اےک لاکھ روپے جرمانہ کےا جائے اور تےسری دفعہ متعلقہ مےرج ہال کو سےل کےا جائے۔اجلاس کو برےفنگ کے دوران بتاےا گےا کہ ےکم نومبر سے22نومبر تک تحصےل ساہےوال مےں پرائس مجسٹرےٹس نے 8594انسپکشنز کی جس دوران 11لاکھ37ہزار500روپے جرمانہ کےا گےا ، 4اےف آئی آرز درج کروائی گئےں اور 95دوکانداروں کو گرفتار کےا گےا۔ اسی طرح تحصےل چےچہ وطنی مےں 5508انسپکشنز کی گئےں، 8لاکھ21ہزار روپے جرمانہ کےا گےا، 11اےف آئی آرز درج کروا کر 21دوکانداروں کو گرفتار کےا گےا۔
پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر قومی جذبے کیساتھ کام کرنا ہوگا:ڈپٹی کمشنر ساہیوال

















