قصور ( مہر حسن حسین) ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون ، موٹر سائیکلیں اورکار چھین لیں۔تفصیلات کے مطابق ،پولیس تھانہ صدر پتو کی کے علاقہ جو دھ سنگھ چک 13میں سکینہ کوثر کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوﺅں نے اسے یرغمال بنا کر گھر سے 2لاکھ 50ہزار رپے نقدی،دو تولہ طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔
سہارن کے موڑ محمدی پور کے قریب سے چونیاں کے رہائشی احسان علی سے 32ہزار روپے نقدی، موبائل فون ،سائیں دی کھوئی صدر پتو کی کے نزدیک سے لاہور کے رہائشی مدثر حسین سے 18ہزار روپے نقدی اس کی بیوی سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات پرنانواں پُل کے قریب سے ننکانہ کے رہائشی عدنان راجپوت سے موٹر سائیکل ، محمد ی قبرستان جمبر کے قریب سے کوٹ راﺅ والا کے رہائشی لیاقت علی سے ہزاروں روپے نقدی ،جامعہ مسجد متا کے قریب سے راجہ جنگ کے رہائشی نعیم سے 16ہزار روپے نقدی، موبائل فون ، ڈینگی پُل محمدی پورہ کے قریب سے بھیم کے کے رہائشی محمد غفار سے 20ہزار روپے نقدی، موبائل فون ، بلاک نمبر2چھانگا مانگا کے قریب سے بوڑھ سنگھ چونیاں کے رہائشی محمد نہزاد ولد اسلم سے 10ہزار روپے نقدی چھین لی۔
موبائل فون ،پکی حویلی مصطفی آباد کے قریب سے رفاقت علی سے18ہزار روپے نقدی، موبائل فون ،سہارن کے موڑ محمد ی پورہ کے قریب سے چونیاں کے رہائشی احسان علی سے 32ہزارروپے نقدی ، موبائل فون ،سلیم ٹاﺅن قصور سے سید حسنین رضا سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون ،رسولپورہ قصور سے خالد حسین سے 28ہزار روپے نقدی، موبائل فون ، نیو لاری اڈہ قصور سے ورن کے رہائشی نفیس احمد سے کار ڈاکوﺅں نے چھین لیے، ضلع کچہری قصور سے نا معلوم چور روڈے عثمان والا کے رہائشی معین الدین کی موٹر سائیکل ، سیسہ گارڈن مصطفی آباد کے قریب سے محمد ارشاد کی موٹر سائیکل سندھو مارکی مصطفی آباد کے نزدیک سے نور پور کے رہائشی طاہر کی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔
قصورمیں ڈاکو، چور بے لگام، لاکھوں کی وارداتیں، پولیس بے بس

















