شوکت یوسفزئی آف لوڈ، سعودیہ جانے سے روکدیا گیا

پشاور(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو باچا خان ایئرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی نے ویڈیو بیان کہا عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا باچا خان ائیرپورٹ پر روک دیا گیا، بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کے بعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کئی گھنٹوں تک ایئرپورٹ پر بٹھا کر پھر جانے کا کہا گیا، اس کےخلاف عدالت جا رہا ہوں۔