ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت چیلنج

سلام آباد (بیورورپورٹ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت چیلنج کردی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپریم کورٹ میںدائر درخواست میں موقف اختیار کیا کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید 14روز کی مہلت دےدی۔