ریاض(نمائندہ خصوصی)ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی زائرین حج ادا کریں گے،سعودی کابینہ نے منظوری دےدی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کےلئے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دےدی، حج 2024 کےلئے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ،گزشتہ برس بھی پاکستان کےلئے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79 ہزار تھی تاہم کورونا وبا کے اثرات اورمہنگائی کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی،حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024 کےلئے حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔
ایک لاکھ 79210پاکستانی حج ادا کرینگے،سعودی کابینہ نے منظوری دےدی

















