گجرات:ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کی اختتامی تقریب،سر ٹیفکیٹ، بیجزتقسیم

گجرات (فےاض حسےن بٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے حوالے سے گجرات میںینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کی اختتامی تقریب ڈی پی او گجرات نے یونیورسٹی آف گجرات کے ماس کمیونیکشن میڈیا سٹڈیز کے طلبا و طالبات کو انٹرنشپ مکمل کرنے پر سر ٹیفکیٹ اور بیجزتقسیم کیے، اچھا جرنلسٹ وہ ہے جو اپنا اچھا سورس رکھتا ہو ،نوجوان طلبا اچھے صحافی بن کر ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کے زیر اہتمام ایک ہفتے پر محیط ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام احتتام پذیر ہو گیا ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر ،کورس انچارج انسپکٹر اعجازاحمد ،کورس کوآڑڈینیٹر میڈم غازیہ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے دوران سٹوڈنٹس کو ڈی پی او کمپلیکس ،پولیس لائن ، ڈی ایس پی سٹی آفس،ڈی ایس پی ٹریفک آفس ، (SIPS )پولیس اسٹیشنز ، آئی ٹی ونگ ، لاءاینڈ آرڈر ، کرائم سین ، ٹریفک قوانین ، ویمن سیفٹی ، چائلڈ ابیوز ، خدمت مرکز ، تحفظ مرکز ، میثاق سنٹر ، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر، اور دیگر دفاتر کا وزٹ اور پولیس ورکنگ کے بارے مکمل آگاہی دی گئی سٹوڈنٹس کو پولیس کی سوشل ذمہ داریوں ، شہریوں کے حقوق اورانکی ذمہ داریوں کے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے حوالے سے سٹوڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصدعوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے، کرائم رپورٹنگ مشکل اور ذمہ داری والا کام ہے اس سے معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرنا اہم ہے مکمل ریسرچ اور تحقیق کے بعد مثبت صحافت کی جائے ، اچھا جرنلسٹ وہ ہے جو اپنا اچھا سورس رکھتا ہونوجوان سٹوڈنٹس اچھے صحافی بن کر ملک اور قوم کا نام روشن کریںسٹوڈنٹس نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے پولیس رویے میں بہتری ، ان کی ورکنگ اورکمیونٹی پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس کے ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کو سراہا پر وگرام کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے سٹوڈنٹس میں ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے ۔