قصور (مہر حسن حسین )ڈپٹی کمشنرارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی /ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اکرم طاہر، ضلعی صدر نمبرداران ایسوسی ایشن ملک خرم نصراللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مہر معوذ اسلم ، واٹر مینجمنٹ، ایس ڈی او ایری گیشن، ایکسئین واپڈاسٹی ، کسان اتحاد کے عہدیداروں سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو کھاد کی سرکاری نرخ ناموں پر دستیابی‘غیر معیاری بیج و ادویات کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات اور زراعت سے منسلک مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کھاد ذخیرہ کرنیوالوں اور غیر معیاری بیج بیچنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،ٹاسک فورسز اور زراعت افسران انکے خلاف مہم تیز کریں اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیوں کو بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں،کوتاہی برداشت نہیں،ڈی سی قصور

















