سردار ملک عامر یار وارن نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

احمد پور شرقیہ (مشرق نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی سردار ملک عامر یار وارن نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

سردار ملک عامر یار نے کہا 9 مئی واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک عامر یار وارن این اے 167 سے پی ٹی آئی امیدوار تھے،ملک عامر یار وارن نے آئندہ عام انتخابات میں نواب بہاول عباسی کے ساتھ الائنس اور آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔