دہشت گردی چیلنجز درپیش، انتخابات کےلئے پرامن ماحول فراہم کریں گے: سرفراز بگٹی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریگی،پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمارے سکیورٹی ادارے دہشت گردی کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم اگلے انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمارے سکیورٹی ادارے دہشت گردی کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کی سکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ جیل اور کمرہ عدالت میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔