لاہور ( کورٹ رپورٹر) جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دئیے ہیںکسی علاقے میں کم عمر ڈرائیور ٹریفک حادثے کا باعث بنا تو ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا،ڈیفنس فیز 7میں پیش آنےوالے افسوس ناک واقعہ کے کیس پر جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت کی،لاہور پولیس کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام ایس پیز کو احکامات جاری کر دیئے ،دوران سماعت عدالت نے سوال کیا اب تک کسی وکیل کےخلاف کوئی کیس درج ہوا ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا اگر کیس ہوتا تو شور مچ جاتا، شور نہیں مچا تو مطلب کیس نہیں ہوا،عدالت نے کہابغیر بندے کی موجودگی ،لائسنس کے کس طرح گاڑیاں ایشو کی جا رہی ہیں، لائسنس بنوانے والوں کو فوری ای کاپی فراہم کریں،جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس میں کہا بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں،کسی پولیس والے نے کریک ڈاﺅن کو بنیاد بناتے ہوئے ناانصافی کی تو سخت ایکشن ہو گا، کسی علاقے میں کم عمر بچے نے اب روڈ ایکسیڈنٹ کیا تو ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او بھی ہوگا،عدالت نے سی ٹی او کو ہدایت کی پڑھے لکھے وکیلوں کو مہم کا حصہ بنائیں، سکولوں میں جا کر بچوں کو آگاہ کریں۔
کم عمر ڈرائیور ٹریفک حادثے کا باعث بنا تو ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا،لاہو ر ہائیکورٹ

















