اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ وسینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے آئین میں ترامیم کوئی غیر معمولی چیز نہیں، کوئی سیاسی جماعت آئینی ترمیم چاہتی ہے تو ہونی چاہیے،18ویں ترمیم سے کوئی بھی مسئلہ نہیں، این ایف سی کے تحت صوبوں میں وسائل کی تقسیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہامیثاق جمہوریت میں آئینی اصلاحات کا باب بھی ہے،2008 میں پیپلزپارٹی آئی تو 18 ویں ترمیم کےلئے دونوں ایوانوں کی کمیٹی بنائی گئی، 2009میں این ایف سی دیر سے ریوائز ہوا، آئین کے تحت این ایف سی ہر 5سال بعد ریوائز ہوناچاہیے ، این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے مالی مسائل ہیں، ایوارڈ کے تحت صوبوں نے جو کام کرنے ہیں نہیں کر رہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا بلوچستان میں 3500سے زائد سکول بند ہیں کیونکہ اساتذہ دستیاب نہیں ،کتنے شرم کی بات ہے،میری گزارش ہے ن لیگ اٹھارویں ترمیم کے بالکل خلاف نہیںمنشور کمیٹی کو اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کا مینڈیٹ نہیں دیا،ترمیم کے خاتمے کی بحث نئی نہیں کافی پرانی ہے۔
مسئلہ18ویں ترمیم نہیں،وسائل کی تقسیم ہے،اسحاق ڈار



















