حافظ آباد جلالپور روڈ کوڑے کے ڈھیروں کی نذر،انتظامیہ خاموش تماشائی

حافظ آباد(محمد نواز )حافظ آباد میں ورلڈ بینک کی کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی تعمیر کی جانے والی حافظ آباد جلالپور روڈ پرکوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہوگئے جس سے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑنے کے ساتھ ساتھ ماحول تعفن زدہ ہونے لگا۔ لیکن میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کے افسران اندرون شہر شاہراہ کے کنارے لگے ڈھیروں کو دیکھنے کے باوجود خاموش دیکھائی دینے لگے۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کے ساتھ ساتھ لگائے گئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری اٹھواکریہاں پر کوڑاکرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے