لاہور ( اپنے رپورٹر سے)صدر ن لیگ شہباز شریف نے غزہ میں جاری جنگی جرائم پر اسرائیل کا مواخذہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے اسرائیل انسانیت کےخلاف بدترین جنگی جرائم میں مسلسل مصروف ہے، اسرائیل کو اعمال پر کسی مواخذے کا سامنا نہیں ۔
سابق وزیراعظم نے کہا اسرائیلی جنگی جرائم کا ثبوت 4000سے زائد فلسطینی بچوں کی شہادت ہے، ماضی کے تمام تنازعات میں بچوں کی کل اموات سے تعداد زیادہ ہے، بچوں کے عالمی دن پر عالمی برادری کو اپنے آپ سے کچھ سخت سوالات کی ضرورت ہے،شہباز شریف نے مزید کہا اسرائیلی جرائم کو حق دفاع قرار دینے والوں کی مجرمانہ خاموشی پر دل گرفتہ ہوں۔
دریں اثنا شہباز شریف نے فضل الرحمن کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہافضل الرحمن کا انتخاب جمعیت کا قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے،عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداروں کو بھی منتخب ہونے پر مبارک دیتا ہوں۔
جنگی جرائم پر اسرائیل کا مواخذہ کیاجائے،شہبازشریف

















