فیض آباد دھرناکمیشن نے کام کاآغاز کر دیا، تمام ریکارڈ اورانکوائری رپورٹ طلب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)فیض آباد دھرناانکوائری کمیشن نے کام کاآغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت ہوا ،کمیشن کے ایک رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہیںہوسکے۔

انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ اورانکوائری رپورٹ طلب کر لی،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ بھی لیاجائےگا،ذرائع کے مطابق کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسروں کوبلانے کا فیصلہ ہوگا۔