ملک بچایا،انتخابات کیلئے تیار،تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا،فضل الرحمن

پشاور (بیورورپورٹ)سراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے تحریک نئے الیکشن کیلئے چلائی، تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا،انتخابات کےلئے تیار ہیں،جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا،چاروں صوبوں سے اراکین ،قبائلی اضلاع، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے اراکین شوریٰ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ملک میں سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا، ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کئے گئے، جے یو آئی نے ملکی وحدت و یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک ،ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی، ملکی بقا کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا 90 دن گزرنے کے باوجود 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری وتقاضوں کو قبول کیا، 8 فروری کے انتخابات کےلئے تیار ہیں،اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے، مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کر رہی ہے، انسانیت کو بے دردی کےساتھ کچلا جا رہا ہے ،نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے،اسلامی ممالک کے نمائندوں ،او آئی سی اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفا کیا گیا۔