برطانیہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوائے،آصف زرداری

کراچی(بیورورپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی،،شاہ چارلس کے یوم پیدائش پر اظہار مسرت کا پیغام دیا۔

آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا اورغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کےلئے برطانیہ کو مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔