اسلام آباد،راولپنڈی(بیورورپورٹ) احتساب عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں نیب ٹیم کو عمران خان سے 21 نومبر تک اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش جاری رکھنے کا حکم دےدیا، نیب نے دعویٰ کیا ہے انہیں جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا تاہم سردار لطیف کھوسہ نے دعوے کی نفی کی ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو القادر یونیورسٹی 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے ملزم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے گزشتہ دیئے گئے 3روزہ جسمانی ریمانڈ کی بابت تفتیش سے متعلق استفسار کیا تو تفتیشی آفیسر نے بتایا کے تفتیش ابھی جاری ہے مزید جسمانی ریمانڈ ملنے تک مکمل کرلی جائے گی،عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد نہیں کیا جائے گا نیب بدستور مزید 4 دن اڈیالہ جیل آکر ملزم سے تفتیش کرسکتی ہے اور حکم دیا کے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں نیب ٹیم کو آئندہ تاریخ تک سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش جاری رکھنے کا حکم دے دیا،نیب پراسیکیوٹر عرفان مظفر نے دعویٰ کیا کے چیئرمین پی ٹی آئی کا ہمیں 4دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے ہم یہ خود طے کریں گے کہ ہمیں ملزم سے تفتیش اڈیالہ جیل کرنی ہے یا نیب لانا ہے،دوسری جانب عمران خان کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے دعوے کی نفی کرتے کہا ہے جسمانی ریمانڈ پر نیب حوالے کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو آئندہ تاریخ تک جیل میں ہی پہلے کی طرح تفتیش جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے،بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاﺅنڈ القادر یونیورسٹی ریفرنس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی،ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے معطل ہوگئی،سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، وکلا کی ٹیم، بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم، ایف آئی اے ٹیم اور پراسیکیوٹرز عدالت پہنچے علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک، ان کی اہلیہ مہرین قریشی اور بیٹی مہربانو قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے،اسی اثنا میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی،ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے، سرکاری پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیے گئے،جبکہ احتساب عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی،اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی اور کیس کی سماعت بھی21 نومبر تک ملتوی کر دی دریں اثناءہائیکورٹ نے 190 ملین پاو¿نڈز سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست غیرموثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہوگئی، جس میں ٹرائل کورٹ کا درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،فیصلے میں کہا گیا ہے 10 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، نیب نے اب گرفتاری ڈال دی، چیئرمین پی ٹی آئی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کر سکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی،عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ نیب نے جب گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہو جاتی ہے، یہ عدالت اِس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کا جائزہ نہیں لے سکتی۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس:نیب کو عمران سے جیل میں تفتیش کی اجازت ،سائفر مقدمہ بغیر کارروائی ملتوی

















