ڈسکہ، سمبڑیال روڈ اوردیگر علاقوں میں گٹر ابل پڑے، شہری پریشانی کا شکار

ڈسکہ(اقبال شاہد) سمبڑیال روڈ ڈسکہ اور اسکی گلی محلوں میں گٹر وں اور نالیوں کا گنداپانی کھڑ ا ہوگیا ۔شہری جنازہ کیلئے میتوں کو اسی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور گٹروں نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ منورحسین کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ اورا س سے ملحقہ گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور گٹروں نالیوں کا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں کوگزرنے میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہری اپنے پیاروں کی نماز جنازہ اور دفنانے کیلئے انہیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور گٹروں نالیوں کے گندے پانی سے گزر کر شہیداں والی جنازہ گاہ اور گلہ شہیداںمیں جانے پرمجبور ہیں شہریوں نے بتایاکہ نمازجنازہ لے جاتے وقت گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی اورکوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے گزر کرجانا بڑا مشکل ہے کئی بار چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کو اس بارے شکایت کرچکے ہیں مگران کے کانوںپر جوں تک نہیں رینگتی اور شہری خاکروبو ں کو پیسے دیکر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوانے پرمجبور ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے رابطہ کرنے پربتایانالوں کی صفائی جاری ہے جلد مسئلہ حل ہوجائیگا۔