سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایک نیا ویژن اختیار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے 5 ستونوں کی مشترکہ طور پر تعمیر کریں۔ چینی صدر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی فلولی سٹیٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین اور امریکہ کو مشترکہ طور پر ایک درست تصور رائج کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین امریکہ کیساتھ مستحکم، بامقصد اور پائیدار تعلقات کیلئے پرعزم ہے اور چین کے مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے سرخ لکیریں عبور نہیں کرنی چا ہئیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جو ممالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور امن کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں وہ شراکت دار بن سکتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور امریکہ کو اختلافات سے موثر طریقے سے نمٹانا چاہئیں جبکہ اختلافات ایک خلیج کی مانند نہ ہو جو دونوں ممالک کو الگ رکھتی ہے۔ اس کے بجائے دونوں فریقین ایک دوسرے کی طرف بڑھنے میں مدد کیلئے پل تعمیر کرنے کے طریقوں پر غور کریں۔ چینی صدر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مﺅقف اور سرخ لکیروں کی قدر کریں۔ اسے الٹنے، اشتعال انگیزی اور لکیریں عبور کرنے سے گریز کریں۔ دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فلولی سٹیٹ کے خوبصورت پس منظر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وائی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور انکے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ برس انڈونیشیا کے شہر بالی میں بات چیت کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین۔ امریکہ تعلقات کی سمت کیلئے اہم سٹرٹیجک اور جامع امور اور عالمی امن اور ترقی پر اثرانداز ہونے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چین امریکہ تعلقات کا محور و مرکز سربراہ مملکت سفارتکاری ہے۔ جب دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی تو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ باقی عالمی برادری بھی امید بھری نگاہ سے اسے دیکھ رہی تھی۔ چین، امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں جو بل کھاتے اور موڑ موڑتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ہیں۔ چین اور امریکہ جیسے دو بڑے ممالک کا ایک دوسرے سے قطع تعلق کرنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ دریں اثناءچینی اور امریکی صدور نے ایک سربراہ اجلاس میں تعاون کے متعدد اہم شعبوں پر اتفاق کیا جسے دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں ایک نیا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے جنوب میں تقریباً 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ایک مضافاتی مقام فیلولی اسٹیٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ نے چین۔ امریکہ تعلقات کی اہم بنیادوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور دونوں بڑی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا صحیح راستہ تلاش کریں۔ چینی صدر نے چین، امریکہ تعلقات کو ”دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سامنے دو آپشنز ہیں، یا تو عالمی سلامتی اور خوشحالی میں تعاون بڑھائیں یا محاذ آرائی بھڑکانے اور دنیا کو تقسیم کرنے کے خطرے پر زیرو سم کی ذہنیت پر قائم رہیں۔ اقوام متحدہ میں جرمن تھنک ٹینک شیلر انسٹیٹیوٹ کے نمائندے رچرڈ بلیک نے کہا ہے کہ تنازعات سے بھری ہوئی دنیا کے دوران وہ شی۔ بائیڈن ملاقات کو محتاط امید کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی انتظامیہ چین کے خلاف ایک چین اصول کی خلاف ورزی، اقتصادی پابندیوں کے نفاذ اور چین کی معاشی ترقی کو مفلوج کرنے کی کوششوں سے متعلق اپنے جارحانہ اقدامات میں تبدیلی لائے گی۔ یہ ملاقات انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں صدور کی ملاقات کے ایک برس بعد ہوئی ہے۔
چینی صدر کا امریکہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات پانچ اصولوں پر استوار کرنے پر زور


















