اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے زمین کے زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے زمین کے زبانی معاہدے کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پنجاب میں زمین کے معاہدوں کو بہت زیادہ لٹکایا جاتا ہے، زبانی معاہدوں کا دروازہ اب بند کرنا ہوگا، لوگوں نے بھی اراضی پر معاہدے کرنا چھوڑ دیئے ، لوگ سمجھ چکے ہیں وکلا ایسے کیسز 20 سال تک لٹکا دیتے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز نے کہادرخواست گزار معاہدہ بھی زبانی کرتا ہے اور ریلیف بھی عدالت سے مانگتا ہے،قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق بھی معاہدہ زبانی نہیں تحریری ہوتا ہے،عدالت نے کہا درخواست گزار مقررہ مدت میں طے شدہ رقم جمع کرانے میں ناکام رہا۔
زبانی معاہدوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،دروازہ اب بند کرنا ہوگا،چیف جسٹس

















