حکومت کااہم اقدام،جبری لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت کااہم اقدام،جبری لاپتہ افراد کے کیسز کےلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ،کابینہ نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزراکمیٹی کی منظوری دےدی، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ چیئرمین، وزیر قانون اور وزیر دفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی،انسانی حقوق کی تنظیموں سے معاونت بھی لے سکتی ہے۔