فیروز والہ (نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ اور انکی ٹیم نوید اقبال سب انسپکٹر اور ہمراہی زاہد صفدر اے ایس آئی کی بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں جہانزیب عرف زیبی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں جہانزیب ،زین علی ،علی حسن ،شایان علی شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ اور انکی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کمر کس لی بڑی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہانزیب عرف زیبی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور موٹرسائیکلز برآمد کرلئے تھانہ فیروز والہ پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کی طرف سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
تھانہ فیروز والہ پولیس چوکس،زیبی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

















