فیصل آباد (بیورورپورٹ)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شعبہ صحت پر بھرپور توجہ مرکوز کررکھی ہے اورپونے دو ارب روپے سے فیصل آباد کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔
صوبہ بھر میں 100سے زائد سرکاری ہسپتالوں کی مرمت وبحالی اور وسعت کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں، بیشتر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل جبکہ باقی ماندہ ہسپتالوں کا کام 31 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فیصل آبادکے دورہ کے دوران کیا ۔ انہو ںنے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی سرجیکل ایمرجنسی و اوپی ڈی اور نیو بلاک کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیا۔
سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے:وزیر صحت

















