اوکاڑہ(اسرار بیگ )ڈی ایف او اوکاڑہ اِن ایکشن،درختوں کی حفاظت کرنا مجھ پر فرض، اوکاڑہ کی خوبصورتی کیلئے پلانٹیشن کو مزید موثر بنایا جائے گا ، اپنا فرض پوری ایمانداری سے سرانجام دوں گا، میری تعیناتی کے بعد درختوں کی کٹائی ناممکن، چور مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ان خیالات کا اظہار نئے ڈی ایف او نصیر الحق نے چارج لینے کے بعد صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔
نصیر الحق نے کہاحکومت پنجاب نے میری بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے ضلع اوکاڑہ کاDFO تعینات کیا ہے اوکاڑہ کی عوام اور سرکاری ادارے میری بہترین کارکردگی کو دیکھیں گے، بوسیدہ نرسریوں کو فعال بنا دیا جائے گا، ایسی لاجواب خوبصورت پلانٹیشن ہوگی کہ عوام خوش ہوگی، درختوں کی چوری اور کٹائی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میرے آنے سے پہلے ہوتا ہوگا، میرے علاقے کی حدود میں اگر کسی جگہ ایسا واقعہ ہوا تو چور مافیا کے ساتھ ذمہ دار و ملازمین پر پرچہ درج ہوگا، چور مافیا سے گٹھ جوڑ رکھنے والے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں، کنزر ویٹر وجیہہ الدین، چیف پنجاب جاوید گل، سیکرٹری فاریسٹ، چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں درختوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔
ٹمبر چور مافیا کیساتھ ذمہ دار ملازمین کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، ڈی ایف او اوکاڑہ

















