اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی 9 مئی مقدمے میں25نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کو منظور کرلیا۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہامیری 73 سال عمر ،86 کیسز ہیں،اتنے ضمانتی بھی نہیں ،بےگناہ لوگوں کو چھوڑا جائے،کوئی قوم اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔
ضمانتی نہیں،بےگناہ لوگوں کو چھوڑا جائے،شیخ رشید



















