لاہور (خبرنگار) بڑھتی سموگ، پنجاب میں ماحولیاتی، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، حکومت نے 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہانگران کابینہ میں اہم فیصلے کیے گئے، ماحولیاتی، ہیلتھ ایمرجنسی اور دفعہ 144 نافذ کردی، 9 نومبر کو پہلے ہی چھٹی کا اعلان ہوچکا، مخصوص اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک تمام سکول، کالجز، سرکاری ادارے، پارکس بند رہیں گے۔ لاہور ڈویژن، وزیر آباد، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب میں چھٹی ہو گی۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا مارکیٹیں صرف ہفتے والے دن بند ہوں گی، مارکیٹوں کی اتوار والے دن ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے۔ ریسٹورنٹ، سینما گھر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بند ہوں گے۔ بیکریز، فارمیسی، شادی ہالز، پبلک ٹرانسپورٹ ،ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے، کسی نے چھٹی پر جانا ہے تو چلے جائیں لاہور کو تھوڑا ریسٹ دیں، شہری ماسک ضرور پہنیں۔
محسن نقوی نے کہا فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے کےلئے ہوگا، سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، کوشش کر رہے ہیں فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے، 9 نومبر کو بارش کا بھی امکان ہے، دہلی کے سکول بھی بند کردئیے گئے، فیکٹریاں بند کر کے مزدوروں کا چولہا بند نہیں کر سکتے، جمعہ والے دن چھٹی کےلئے تاجروں سے درخواست کریں گے، سموگ کا زیادہ مسئلہ بارڈر کی دوسری طرف سے ہے، اپیل ہے 4 دن تک گھروں میں رہیں یا سیر کےلئے لاہور سے باہر چلے جائیں، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بزرگ، بچے ماسک ضرور پہنیں، لاہور فیسٹیول کو بھی بند کردیا، پنجاب حکومت تمام اقدامات ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کر رہی ہے، سموگ کسی کےلئے بھی اچھی چیز نہیں، بچاﺅ، سدباب ضروری ہے، بچوں، بزرگوں کو سانس و آنکھوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہابھارت میں پاکستان سے 4 گنا زیادہ فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں جس سے سموگ بڑھتی ہے، سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کا براہ راست اثر پڑ رہا ہے، بھارت کے شہر دہلی میں بھی چھٹی و دیگر فیصلے کئے گئے تو سموگ کی صورتحال میں بہتری آئی۔
دریں اثناپنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کا حکم دےدیا۔ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب سمیت صوبے بھر کے ضلعی پولیس افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا غیرقانونی مقیم غیرملکی تارکین کےخلاف بھرپور آپریشن ،قانونی کارروائی کرکے ملک بدر کیا جائے۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ اور والٹن روڈ اَپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا، والٹن روڈ پر سیوریج کا پانی کھڑا دیکھ کر گاڑی رکوائی اور جلد نکاسی کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاوالٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، ایم ڈی واسا ،سی بی ڈی حکام پانی کی جلد نکاسی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، والٹن روڈ سگنل فری کوریڈور بنے گا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح کیولری گراونڈ پہنچے، خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انڈرپاس کو اسی ماہ کے وسط تک مکمل کیا جائے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















