امریکہ کی پاکستان میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات پر توجہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے پاکستان میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات پر توجہ مرکوز کرلی۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی پرکوئی اندازہ نہیں دے سکتے،امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کافیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے،ویدانت پٹیل نے مزید کہا یقینی بنایا جائے انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کےلئے ہوں۔