لاہور (قمر عباس) واسا شالیمار ٹاﺅن شاد باغ سب ڈویژن کا آن پے سکیل ڈرائیور سرور نت عرصہ دراز سے لاکھوں روپے کی کلورین فی کینی 30لٹر کی چوری کرتے ہوئے فیروزپور روڈ پر قائم کیمیکل سٹور کو فروخت ،9ٹاﺅنز میں بڑے پیمانے پر کلورین ٹیوب ویلز میں ڈالنے کی مقدار میں خورد برد کرتے ہوئے ذاتی آمدنی حاصل انکشاف کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا شعبہ پی اینڈ ایس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تمام ٹاﺅنز کو ضرورت کے مطابق کلورین کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کے بعد ٹاﺅن کی جانب سے تفویض کئے جانے والے ملازم کو مکمل اندراج کے مطابق جس میں گیٹ پاس تک شامل کیا جاتا ہے، لاہور کی تمام ٹاﺅنز کو دی جا رہی ہے مبینہ طور پر شہر بھر میں نصب ٹیوب ویلز میں کلورین کا ضرورت کے مطابق استعمال میں کمی کرتے ہوئے چوری کرکے فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ حال ہی میں شالیمار ٹاﺅن کی سب ڈویژن شادباغ کے سیور مین سرور نت آن پے سکیل ڈرائیور جو کہ عرصہ دراز سے کلورین کے حصول پر ٹرالی ٹریکٹر پر تعینات کیا گیا ہے اس کی جانب سے متعدد مرتبہ مبینہ طور پرکلورین میں خوردبرد کرتے ہوئے چوری کرکے فروخت کی جا رہی ہے جس کو وہ عرصہ دراز سے فروز پور روڈ پر قائم کیمیکل سٹور کو چوری شدہ کلورین فروخت کر رہا ہے۔ فی کینی 30لٹر کی مقدار میں ہے۔ اس مد میں گزشتہ روز ہونے والی چوری میں سرور نت سیور مین آن پے سکیل ڈرائیور کی جانب سے 48کے قریب کینی کی تعداد کو فروخت کیا گیا جس میں نجی وہیکل نمبر LXC5825کا استعمال کرتے ہوئے شاد باغ سنٹر سے فیروزپور روڈ پر قائم کیمیکل سٹور تک پہنچایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرور نت کی جانب سے عرصہ دراز سے کلورین کی چوری کرکے فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے واسا انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شالیمار ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے سرور نت کو چوری میں ملوث ہونے میں ثابت ہونے پر محفوظ رکھنے کی خاطر ابتدائی طور پر ڈرائیور اور کلورین کے حصول سے ہٹاتے ہوئے سگے بھتیجے وقاص کو اسی ذمہ داری پر تفویض کیا گیا ہے اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے چوری شدہ کلورین کی ریکوری کے بعد کارروائی سے گریز کیا جا رہا ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پر متعلقہ ٹاﺅن انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کرکے انکوائری کی جائیگی،اس سلسلے میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ اے آر کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے، ابتدائی انکوائری شروع، الزام ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
واسا شالیمار ٹاﺅن شاد باغ سب ڈویژن ، عرصہ دراز سے سرکاری کلورین کی مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف

















