ق لیگ نے انتخابی مہم شروع کردی،جہانیاں میں پاور شو

گجرات (بیورورپورٹ)ق لیگ نے انتخابی مہم شروع کردی،جہانیاں میں پاور شو،کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

سابق وفاقی وزیر چودھری سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا والد سے ایک ہی چیز سیکھی کبھی ظالم کےساتھ کھڑے نہیں ہونا، ہمیشہ مظلوم کی آواز بننا ہے،سیاستدانوں کا کوئی کمال نہیں، آپ کے ووٹ سے سیاستدان ایوان تک پہنچتے ،چودھری شجاعت کی وجہ سے ہی میری پہچان ہے، پچھلے کچھ عرصے میں خاندان کی بدنامی ہوئی۔

چودھری سالک نے کہا میری خواہش ہے گجرات میں ترقی آئے، میری طرف سے کبھی بھی آپ کو گلہ نہیں آئے گا، آپ کا سربلند ہو گا، نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔